
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-12/0_1_115254_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-12/0_2_115254_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-12/0_3_115254_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-12/0_4_115254_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-12/325_1_115327_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-12/325_2_115327_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-12/325_3_115327_album.jpg">
چہرے کی حد سے زیادہ کلینزنگ
رات کی نیند کے بعد آپ کی جلد کو جگانے کی ضرورت ہے، اسے Medicatedکلینزر کے ذریعے اس کی قدرتی چکنائی سے محروم نہ کریں۔ آپ کو شاید معلوم نہ ہو کہ وہ خواتین اپنی عمر سے کہیں زیادہ بڑی لگتی ہیں، جن کی اسکن خشک ہوتی ہے۔ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے، جلد میں قدرتی آئل کی پیداوار بتدریج کم ہوتی جاتی ہے، جس سے جلد بے رونق اور بے جان ہو جاتی ہے۔ نتیجہ؟ جھریاں اور خول زیادہ نمایاں بن جاتے ہیں اور Appearanceپہلے سے بھی زیادہ بے رونق ہوجاتی ہے۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ رات میں چہرے کو اچھی طرح صاف کریں اور صبح میں چہرے کو صرف نیم گرم پانی سے واش کریں۔
سرمSerum کا استعمال
آپ سورج کی UV کرنوں سے تو ضرور باخبر ہوں گی، تاہم ایک اور چیز بھی آپ کی جلد کو متاثر کرسکتی ہے۔ فضائی آلودگی! ہماری فضا بتدریج زیادہ سے زیادہ آلودہ بنتی جارہی ہے۔ فضائی آلودگی کے باعث انسانی جلد پر Free Radicals اثرانداز ہوتے ہیں، جن کے بارے میں تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ وہ جلد کو وقت سے پہلے بوڑھا بنادیتے ہیں۔ صبح میں جلد پر موائسچرائزراپلائی کرنےسے پہلے اینٹی آکسیڈنٹ سیرم استعمال کریں۔ اس سلسلے میں وٹامن سی، ای، Ferulic Acid، سبز چائے وغیرہ کے فارمولاز مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔
کافی کا دوسرا کپ
اگر آپ صبح صبح ایک کے بعد کافی کے دوسرے کپ کے متلاشی ہیں تو ایک یہ کام ضرور کریں کہ پانی پینا نہ بھول جائیں۔ اگر زیادہ نہیں تو اتنا پانی ضروری پئیں، جتنی چائے یا کافی لیتی ہیں۔ اس طرح آپ کو پانی کی کمی کا سامنا نہیں رہے گا۔یاد رکھیں، آپ کے جسم میں پانی کی قلت کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی جلد وقت سے پہلے عمر رسیدہ ہورہی ہے۔ خشک جلد پر جھریاں اور خول کہیں زیادہ نمایاں نظر آتےہیں۔
جِم جانا
کوشش کریں کہ دن کا آغاز کسی اچھی اور صحت مند مشق سے کریں، جیسے ورزش ، چہل قدمی اور مراقبہ وغیرہ۔۔ صحت مند رہنے کے لیے ورزش سب سے بہترین ہے ۔ ورزش سے چہرے کی Microcirculation بہترہوتی ہے، جس سے جلد موائسچرائز رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ ورک آؤٹ کے بعد لوگ اپنی عمر سے چھوٹے نظر آتے ہیں۔ ورزش کے بغیر آپ کی جلد پیلی اور بے رونق معلوم ہوتی ہے۔روزانہ کی ورزش سے جلد کے خلیے جوان رہتے ہیں۔ صبح میں 20منٹ کی ورزش پرُاثر ثابت ہوسکتی ہے۔
فاؤنڈیشن کا استعمال
کئی خواتین اپنے چہرے کی جھریوں اور براؤن اسپاٹس کو چھپانے کے لیے بہت زیادہ فاؤنڈیشن کا استعمال کرتی ہیں اور اس پر پاؤڈر بھی کھل کر چھڑکتی ہیں۔ اگر آپ ایسا کرتی ہیں تو آج ہی اس عادت کو چھوڑ دیں۔ درحقیقت ، فاؤنڈیشن اور پاؤڈر کا جتنا زیادہ استعمال کیا جائے گا، یہ اتنے ہی جھریوں اور براؤن اسپاٹس میں جاکر ضم ہوں گے ۔ نتیجہ، جھریاں اوربراؤن اسپاٹس پہلے سے زیادہ نمایاں نظر آنے لگیں گے۔
صحت مند ناشتہ
دن کا آغازاگر اچھے اور صحت مند ناشتے سے کیا جائے تو پورادن بہت اچھا اور خوشگوار گزرتا ہے ۔بہت زیادہ میٹھا اور چٹ پٹا ناشتہ کرنے سے اجتناب کریں، کیونکہ صبح میں بہت ساری چینی، خون میں انسولین کی انفیوژن کا سبب بنتی ہے اور صحت پر اس کےمنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، جیسے خود کو تھکا ہو ا اور بوجھل محسوس کرنا ۔