
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-16/0_1_113011_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-16/0_2_113011_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-16/0_3_113011_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-16/326_1_113040_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-16/326_2_113040_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-16/326_3_113040_album.jpg">
وزن میں کمی
ماہرین صحت کے مطابق جو افراد اپنے وزن میں تیزی سے کمی چاہتے ہیں ان کے لیےضروری ہے کہ وہ اپنی خوراک میں آملہ جوس کو شامل کرلیں۔ آملہ میٹا بولزم کو بڑھاتا ہے جس کا کام جسم میں موجود فالتو چربی کو ختم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ آملہ میں فائبر بھی پایا جاتا ہے جوکہ دیر تک پیٹ کو بھرا رکھتا ہےاور بھوک نہیں لگنے دیتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح نہار منہ اس کا استعمال زیادہ فائدہ مند ہے۔
بینائی کو تیز کرتا ہے
آملہ کا جوس آنکھوں کی بینائی کو تیز کرنے کے لیےبھی استعمال کیا جاتا ہے، یہ نظر کی کمزوری کو دور کرنے کےعلاوہ آنکھوں کے گرد حلقوں کو بھی ختم کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جو افراد اپنی بینائی کو جلد ٹھیک کرنا چاہتے ہیں وہ آملہ کو پانی میں کچھ دیر کے لیے بھگو دیں پھر اس پانی سے اچھی طرح آنکھوں کو دھو لیں تو بینائی تیز ہوجائے گی اور حلقے بھی ختم ہوجائیں گے۔
دماغی صحت کے لیے مفید
آملہ جوس کا استعمال جسم میں خون کی روانی کو بہتر کرنا ہے جو کہ دماغی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ آملہ جوس کا روزانہ استعمال قوت معدافیت ، حافظہ اور یادداشت کو مزید بہتر کرتاہے۔ اس کے علاوہ یہ دیگر دماغی بیماریوں کو ہونے سے روکتا ہے۔
کنٹرول شوگر لیول
شوگر کے مریضوں کے لیے آملہ کا جوس نہایت فائدہ مند ہے یہ خون میں موجود شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھتا ہےاور بڑھنے سے روکتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق ایسے افرادجن میں خون کی کمی ہو وہ آملہ کے جوس کااستعمال کریں کیونکہ اس کا کام جسم میں خون کی مقدارکو بڑھانا بھی ہے۔
انفیکشن سے لڑنا
آملہ میں انٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جس کے باعث یہ مختلف انفیکشنز سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتا ہےاور قوت معدافیت کو بھی بڑھاتا ہے جو کہ انسانی جسم کو مختلف اقسام کی بیماریوں سے روکتا ہے۔