
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-16/0_1_113453_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-16/0_2_113453_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-16/0_3_113453_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-16/0_4_113453_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-16/0_5_113453_album.jpg">
اپنے لیے کام کی جگہ بنانا
خواتین لیڈرز میں بھی وژن،ثابت قدمی،ہمدردی وغیرہ جیسی وہی صلاحیتیں ہوتی ہیں،جو مردوں میں پائی جاتی ہیں،تاہم خواتین رہنمااپنے لیے آزادانہ بنیادوں پر کام کرنے کی جگہ بناتی ہیں، جہاں وہ بغیرکسی رکاوٹ کے اس طرح کام کرسکیں جیسے گھر بیٹھے خواتین ای کامرس میں قائدانہ کردار ادا کرتی ہیں۔اب وقت آگیاہے کہ ورک کلچر کو تبدیل کیا جائے، جس میں سب سے بڑا محرک آن لائن بزنس ہے جس نے ہماری خواتین کو معاشرتی جبر سے آزاد کردیا ہے۔
بروقت فیصلہ سازی
تمام قائدانہ صلاحیتیں رکھنے والی خواتین ماحول کے حساب سے خود کو ڈھال کر اپنے لیے کامیابیوں کے راستے کھولتی ہیں۔اس لیے خواتین لیڈرز میں کام کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور یہی عادت ان کی کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔ ساتھ ہی اگر کوئی خراب مشورہ دے تو اسے برداشت اور نظر انداز کردیتی ہیں، جیسے کبھی کچھ ہوا ہی نہیں ۔ٹیکنالوجی کی دنیا میں کام کرنے والی رہنما خواتین اس ضمن میںبہت محتاط رہتی ہیں اور انہیں یہ ہنر بخوبی آتے ہیں کہ وہ بروقت فیصلہ سازی کی صلاحیت سے مالامال ہوتی ہیں۔
مستقل مزاجی
طویل المیعاد اہداف اور کامیابیوں کے حصول کے لیے مستقل مزاجی اور جذبہ انتہائی لازمی ہے۔ اس غیریقینی کاروباری دنیا میں رہنما خواتین اپنی تمام تر دشواریوں کے باوجود جوش و جذبے سے مستقل مزاجی سے کام کرتی ہیں،جس کا نتیجہ آخر کار کامیابی کی صورت میں نکلتا ہے۔ایسی سینکڑوں مثالیں موجود ہیں، جن میں پے در پے ناکامیوں کے بعد پائیدار کامیابیوں کا حصول ممکن ہوا۔
مضبوطی سے ڈٹے رہنا
اہم عہدوں پر فائر قائدانہ صلاحیتوں کی حامل خواتین مشکل حالات میں ہمت نہیں ہارتیں۔ اگرمجبور ہوں تو کسی ناگزیر وجہ کے بغیر چھٹی نہیں کرتیں بلکہ اپنے کام منیج کرتی ہیں۔کاروباری دنیا میں آنے کے بعد خواتین کو اعتماد اور حوصلے سے ڈٹ کر کام کرنے کی ضرورت پڑتی ہے اور یہی عادت اور خوبی تمام خواتین رہنماؤں میں پائی جاتی ہے۔