
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-17/0_1_110424_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-17/0_2_110424_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-17/0_3_110424_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-17/338_1_110514_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-17/338_2_110514_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-17/338_3_110514_album.jpg">
سن اسکرین ، موئسچرائزر اور ریٹینر
جولیانے کو وہ موئسچرائزر پسندہے جس میں SPFہو۔ اور موئسچرائزر میں ہی سن اسکرین ہو تو کیا کہنے !۔بقول جولیانے، ’’یہ بہت آسان ہے ، اگر SPF15ہے تو آپ کو اس میں اپنا SPFمل جاتاہے، ہاں البتہ اگر آپ ساحل سمندر پر ہوں تو پھر یہ کافی نہیں ہوتا۔ رات سونے سے قبل میں آئی کریم ، موئسچرائزر اور ریٹینر ضرورلگاتی ہوں۔ میںنے لوگوں سے سنا ہے کہ میں توہمیشہ ریٹینراستعمال کرتی ہوں ، جی ہاں، شاید ہی کوئی رات ہو جب میں نے اسے استعمال نہ کیا ہو، اگر کسی رات بھول جائوں تو مجھے بہت افسوس ہوتاہے‘‘۔
یوگاہی سے سب کچھ ہوگا
اشتنگا یوگا میں چاہے آپ کھڑے ہو کر آسن کریں یا بیٹھ کر، اس میں اپنے پیروں کو اٹھا کر سرتک لے جانا ہوتاہے اور اس قسم کے یوگا کو جولیانے اپنے لیے بہت اہم سمجھتی ہیں۔ جب وہ تیس کی عمر کے لگ بھگ تھیںتو وقفے وقفے سے یا جب وقت ملےیوگا کرتی تھیں۔ لیکن جب ان کو اپینڈکس ہوا تو اس سے شفایابی میں انہیں کافی وقت لگا تب انہیں احسا س ہوا کہ جسم کو حرکت میں رکھنے میں برکت ہے ، تب سے یوگا ان کی زندگی کا حصہ بن گیا۔ تاہم اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ وہ روازنہ یوگا کرتی ہیں، البتہ ہفتے میں چار دن کا معمول انہوں نے ضرور بنا رکھا ہے۔
لپ گلو زیا لپ اسٹک
لپ گلوزکے بجائے جولیانے لپ اسٹک کو پسند کرتی ہیں اور تھوڑی سی لپ اسٹک اپنے گالوں پر لگا کر خوبصورت دوشیزہ بننے کی کوشش کرتی ہیں۔
سیرم یا آئل
جولیانے کی ترجیح آئل ہے ، سیرم شاید ان کی جِلد کو موافق نہیں آتا۔ دیگر خواتین بھلے ہی اسے پسند کرتی ہوں لیکن ان کے چہرے پر سیرم سے زیادہ آئل کام کرتاہے۔
جولیانے مور کی فلمو گرافی
جولیانے مور کی مشہور فلموںمیں بوگی نائٹس، جراسک پارک:دا لوسٹ ورلڈ( 1997ء) ،منگولیا (1999ء)،ایوولیوشن (2001ء)، دی آورز(2002ء)، چلڈرن آف مین (2006ء)، سِکس سولز (2006ء)،دی ہنگر گیمز موکنگ جے(2014ء)، دا سیونتھ سن (2014ء) اور کنگز مین:دا گولڈن سرکل (2017ء) شامل ہیں۔