
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-17/0_5_111347_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-17/0_1_111347_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-17/0_2_111347_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-17/0_3_111347_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-17/0_4_111347_album.jpg">
مثبت سوچ
۔ مثبت رائے آپ کے اندر ہوتی ہے لیکن اس کا اظہار آپ کی ذات کے ہر پہلو سے ہوتا ہے۔ لاطینی میں ایک کہاوت کہی جاتی ہے کہ ’اگر تم اپنی زندگی بدلنا چاہتے ہو تو سب سے پہلے تمہیں اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا‘‘۔ اگر ہمارے خیالات منفی نوعیت کے ہیں تو ہماری زندگی حتیٰ کہ ہماری ذات بھی منفی اثرات کا عکس ہو گی اور ہمارے ہر عمل سے Negativity جھلکے گی۔ اس کے بر عکس اگر ہمارے خیالات مثبت نوعیت کے ہوں گے تو ہماری زندگی ان اثرات کا عکس ہو گی اور ہمارے ہر عمل سے Positivity جھلکے گی۔اسی لیے ماہرین سیلف مینجمنٹ کے لیے مثبت سوچ کو ہی پہلی اسکل (مہارت ) کے طور پر منتخب کرتے ہیں
ذات سے آگاہی
خود کو جاننے کا عمل آسان نہیں، لیکن ورثے اور پسِ منظر سے واقفیت ہوجائے تو پھر اپنے آپ کو جاننے اور اپنی شناخت کا فہم حاصل کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔اپنی ذات کو ایک مقصد کے پیش نظر جاننے کی کوشش کیجیے، اپنا مینجر خود بن کر دوسروں(ان مخلص افراد سے جو آپ کے بارے لگی لپٹی یا کینہ پرور ی کے بجائے غیر جانبدار اور دو ٹوک رائے کا اظہار کریں) سے پوچھیں کہ ان کی آپ سے متعلق کیا رائےہے؟سب سے پہلے آپ وہ سنیں گے جو سننا پسند نہیں کرتے ؟لیکن اپنا دفاع کرنے کے بجائے غیر جانبدار رہتے ہوئے ان غلطیوں کو درست کرنا ہی سیلف مینجمنٹ کی جانب دوسرا قدم ہے۔
اسٹریس مینجمنٹ
زندگی کسی بھی شخص کی آسان نہیں ہوتی اور کوئی بھی شخص اسٹریس سے نہیں بچ سکتا، یہ ایک فطری عمل ہے۔ لیکن اسے مینیج کرنا ہی اپنی ذات کو مینیج کرنے کا ایک عمل ہے، ان چیزوں کی فہرست بنائیںجن کے سبب آپ اسٹریس کا شکار ہیںاور ان چیزوں کو بھول جائیں جو آپ کےاختیار میں نہیں۔ اسٹریس لینے کے بجائے مثبت سوچ سے ان پہلوؤں پر روشنی ڈالیں جو آپ کو آگے کے لیے راستہ دکھاسکیں۔ اپنی ذات کو سانس لینے ،سوچنے اور آرام کا وقت دیں ۔
ذمہ دار بنیں
آپ کے ہر فعل کے ذمہ دار آپ خود ہیں۔کم عمری میں اسکول کی تعلیم ہمیں ذمہ دار ی کی طرف گامزن کرتی ہے جسے اکثر لوگ نہیں سمجھ پاتے، اپنی ذمہ داریوں کو ترجیح دیں۔ زندگی میں پیش آنےوالے چیلنجز کو ذمہ داری کے ساتھ سمجھیں اور ان کا مقابلہ کریں۔اپنی غلطیوں سے سیکھنے کے بجائے دوسرے کی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں۔