
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-17/0_2_115043_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-17/0_1_115043_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-17/0_3_115044_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-17/346_1_115121_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-17/346_2_115121_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-17/346_3_115121_album.jpg">
قابلِ تجدید توانائی کا ٹیکنیشن
امریکا کی توانائی کی صنعت میں بڑی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور وہ کوئلے سے قدرتی گیس اور قابلِ تجدید ذرائع پر منتقل ہورہی ہے۔ اس تبدیلی کے ساتھ مزید افرادی قوت کی ضرورت پڑے گی۔ امریکا کے ادارہ برائے شماریات کے مطابق، اگلے 10سال تک سولر فوٹووولٹائک انسٹالر اور وِنڈ ٹربائن ٹیکنیشن کی مانگ میں تیزترین اضافہ ہوگا۔ دونوں شعبوں میں افرادی قوت کی طلب میں 100فیصد اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ان شعبوں میں جو کام افرادی قوت سے لیا جاسکتا ہے، وہ آٹومیشن کے بس کی بات نہیں۔
مشین ٹرینر
مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئر کو ذہین بنانے کی تربیت فراہم کرنا بہت محنت طلب کام ہے۔ مثال کے طور پر کسی روبوٹکس کی کمپنی کو ایک اسمبلی لائن پر صرف ایک پرزے کو پکڑنے کے لیے ہزاروں واقعات کے متعلق ڈيٹا حاصل کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ دسمبر میں گوگل نے یوٹیوب کے مشمولات(Contents) کو صاف کرنے اور اپنی مشین لرننگ کی ٹیکنالوجی کو تربیت فراہم کرنے کے لیے 10ہزار ملازمین بھرتی کیے تھے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ ملازمتیں زیادہ دلفریب یا مستقل نہ ہوں لیکن افرادی قوت میں خودکاری متعارف کرانے کے مرحلے میں ان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
مصنوعی ذہانت کا انجینئر
مصنوعی ذہانت پر کام کرنے والی کمپنیوں میں ملازمین کی بھرتی کے لیے بھگدڑ مچی ہوئی ہے اور اس شعبے میں گہری معلومات رکھنے والے ملازمین اس قدر نایاب ہیں کہ ان کی تنخواہیں پیشہ ورانہ کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لگ بھگ مساوی ہوچکی ہیں۔ دسمبر میں منعقد ہونے والی نیورل انفارمیشن پراسیسنگ سسٹمز ( NIPS) کی کانفرنس میں، کمپنیوں نے باصلاحیت افراد بھرتی کرنے کے لیے پارٹیاں بھی منعقد کیں اور کئی تحائف بھی تقسیم کیے۔ اس وقت ٹیکنالوجی کی دنیا میں شاید ہی کسی دوسری صلاحیت کی اتنی زیادہ مانگ ہو اور مستقبل میں صورتحال کے اسی طرح برقرار رہنے کا امکان نظر آتا ہے۔
ویڈيو گیم ا سٹریمر
اس وقت گیم اسٹریمنگ کی ویب سائٹ ٹوئيچ (Twitch) کے پلیٹ فارم پر25ہزار سے زیادہ افراد پیسے کما رہے ہیں اور اس تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اس ویب سائٹ پر روزانہ ڈیڑھ کروڑ فعال ناظرین، گیمرز کو گیمز کھیلتے ہوئے دیکھنے کے لیے آتے ہیں، جس کی وجہ سے مشمولات (Contents) اور کھلاڑیوں(گیمرز) کی مانگ آسمانوں سے باتیں کررہی ہے۔
ہیلتھ کیئر کاپیشہ (Caregiver)
خودکاری کئی پیشوں میں ممکن ہے، لیکن ہیلتھ کیئر کا شمار اب بھی ان پیشوں میں ہوتا ہے جن میں انسانوں کے ساتھ رابطے کی ضرورت ہے۔ نیز، امریکا میں عمررسیدہ شہریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد، گھریلو صحت اور ذاتی دیکھ بھال کی سہولیات کے سلسلے میں معاونت فراہم کرنے والوں کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔امریکا کے ادارہ برائے شماریات کے ایک اندازے کے مطابق، اگلے10سال میں ان پیشوں میں کام کرنے والے افراد کی تعداد میں426,000 سے754,000کا اضافہ ہوگا۔ تاہم، ان پیشوں میں کام کرنے والوں کی اشد ضرورت کے باوجود، ان میں سے بیشتر کی تنخواہیں زیادہ اچھی نہیں ہیں لیکن مانگ میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس صورتحال میں بہتری کی توقع ہے۔