
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-18/0_3_111519_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-18/0_2_111518_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-18/0_1_111518_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-18/0_4_111519_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-18/347_1_111542_album.jpg">
منجُوئیک کا جادوئی فوارہ، بارسلونا
ہسپانوی علاقے ’کاتالونیا‘ کے دارالحکومت بارسلونا کے مقام منجُوئیک میں1929ء میں ایک حیران کُن فوارہ تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ فوارہ عالمی نمائش گاہ میں بنایا گیا۔ موسیقی اور روشنی سے آراستہ یہ فوارہ ہر شام شائقین کے دل و دماغ پر سحر طاری کر دیتا ہے۔ اس کے مختلف سوراخوں سے ہر سیکنڈ میں دو ہزار لیٹر پانی پھینکا جاتا ہے۔
ٹریفلگر اسکوائر کا فوارہ، لندن
برطانوی دارالحکومت لندن کا ٹریفلگر اسکوائر ایک مشہور چوراہا ہے۔ یہاں قائم فوارہ مختلف افراد کی ملاقات کا مرکز بھی کہلاتا ہے۔ یہ فوارہ 1939ء میں برطانوی بحریہ کے دو ایڈمرلز کی یاد میں تعمیر کیا گیا تھا۔ لندن کے باسی اس فوارے کے تالاب کے گرد بیٹھنا بہت پسند کرتے ہیں۔
تریوی فوارہ، روم
روم کا تریوی فوارہ کم و بیش 300سال پُرانا ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا خوبصورت ترین فوارہ ہے، جسے دیکھنے کے لیے ہر سال لاکھوں سیاح یہاں آتے ہیں۔ اطالوی دارالحکومت میں واقع اس فوارے کے حوالے سے روایت ہے کہ اس میں سکہ پھینکیں تو آپ دوسری مرتبہ بھی روم آئیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ سالانہ بنیاد پر روم کی شہری حکومت کو اس فوارے کے تالاب سے تقریباً ایک ملین یورو کے سکے حاصل ہوتے ہیں، جو غریب اور ضرورت مندوں پر خرچ کیے جاتے ہیں۔ ایک روایت کے مطابق پانی کے اس منبع کو 19 ویں صدی قبلِ مسیح میں پیاسے رومی سپاہیوں نے دریافت کیا تھا اور اس مقام تک اُن کی رہنمائی ایک نوجوان کنواری دوشیزہ نے کی تھی
دی جائنٹ، واٹنز
دی جائنٹ، واٹنز(The Giant, Wattens) آسٹریا کے شہراِنزبرُوک کے نواح میں واٹنز کا مقام ہے اور یہاں پر’دی جائنٹ‘ نام کا مشہور فوارہ اور کرسٹل آرٹ ورک کا میوزیم بھی ہے۔ یہ تخلیق، ملٹی میڈیا آرٹسٹ ہیلر کی ہے۔ وہ ایک جن کی کہانی سے متاثر ہوئے اور پھر اس یادگار نے جنم لیا۔