
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-18/0_1_111825_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-18/0_2_111825_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-18/0_3_111825_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-18/349_1_111857_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-18/349_2_111857_album.jpg">
آلودگی کیا ہے؟
کثافتوں کا قدرتی ماحول میں (اتنی مقدار اور تعداد میں)داخل ہونا،جو جانداروں کی انفرادی زندگی یا اجتماعی زندگی میں، عدم استحکام،بدنظمی،تکلیف اور ناراحتی کا سبب بنے،آلودگی کہلاتا ہے۔
کیمیاوی مادوں، خورد بینی جراثیم اور توانائی کی اقسام،مثلاً،شور، حرارت یا روشنی سے آلودگی ہو سکتی ہے۔
ہوا میں موجود آلودگی کے علاوہ، پانی کی آلودگی بھی جلد کو بہت نقصان پہنچاتی ہے۔ اکثر پانی میں کلورین کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، جو جلدکو نقصان پہنچانے کے علاوہ، اسے قبل از وقت بوڑھا بنا دیتی ہے۔ ہرچند کہ کلورین کو پانی صاف کرنے کے لیےاستعمال کیا جاتا ہے، تاہم اگر اسے زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو جلد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
احتیاط علاج سے بہتر
چونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، اس لیے اپنی جلد کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایسا کرنے کے لیے ماہرین، متوازن نظام زندگی اپنانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ساتھ میں جلد کی حفاظت کا بندوبست ضرور کریں، چاہے آپ کی جلد کسی بھی قسم کی ہو کیونکہ ہر قسم کی جلد پر آلودگی اثرانداز ہوتی ہے اور اسے نقصان پہنچاتی ہے۔
کلینزنگ کی اہمیت
آلودہ ہوا جلد میں موجود کولاجن پروٹین کی توڑ پھوڑ کر کے ڈی این اے کو نقصان پہنچاتی ہے، جو چہرے پر جھریوں اور جلد کے کینسر کا سبب بنتے ہیں۔ آلودگی چہرے کی رنگت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے اور جھریاں انسان کو قبل از وقت بڑھاپے کی طرف لے جاتی ہیں۔جلد کو آلودگی کے نقصان دہ اثرات سے بچانے کے لئے کلینزنگ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ اینٹی آکسیڈنٹس ، سیرم اور سن بلاک جلد کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ جلد کو دھوئیں، سیاہی اور سورج کی الٹراوائلٹ شعاؤں کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔ جلد کی حفاظت کے لیے صبح اورشام کلینزنگ کرنا ضروری ہے ۔
مشروم کی افادیت
مشروم کا باقاعدہ استعمال چہرے کو ماحولیاتی آلودگی سے متاثر ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔ مشروم کو بطورغذا استعمال کیا جاتا ہے اور علاج کے لئے بھی اس کا استعمال عام ہے، یہ جسم میں قوت مدافعت بڑھانے میں مدد دیتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ مشروم میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کی زبردست مقدار جلد کو موسمی اثرات اور آلودگی سے محفوظ رکھتی ہے۔
مشروم قدرتی طور پر سوزش اور جراثیم کش دوا کے طور پر کام کرتا ہے اور بوجھل اور تھکن زدہ جلد کو فریش کر دیتا ہے ۔یہ خون کی روانی کو بھی بہتر بناتا ہے، جس کے نتیجے میں چہرے پر چمک آجاتی ہے ۔لہٰذا چہرے کی قدرتی چمک دمک بحال کرنے کے لیے مشروم کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔