
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-18/0_1_111951_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-18/0_2_111951_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-18/0_3_111951_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-18/0_4_111952_album.jpg">
ایوارڈز اور اعزازات
کاجول ابھی تک کُل 6فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہیں، جن میں سے 5 بہترین اداکارہ کے ایوارڈ ہیں، جو خود ایک ریکارڈ ہے، یہ ریکارڈ اداکارہ نوتن کو بھی حاصل ہے، جو کاجول کی سگی خالہ ہیں۔ کاجول نے منفی کردار بھی بخوبی نبھائے ہیں، جن میں فلم ’گپت‘ بھی شامل ہے، جس کے لیے انہیں بہترین منفی کردار کے فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ کاجول کو2011ء میں ہندوستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سے بھی نوازا گیا۔
’ہیلی کاپٹر ایلا‘ میں کاجول کا کردار
کاجول جلد ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’ہیلی کاپٹر ایلا‘ میں ایک دلچسپ کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ وہ اس فلم میں پہلی بار ایک نوجوان لڑکے کی والدہ کے روپ میں دکھائی دیں گی۔ صرف یہی نہیں، وہ اس فلم میں اپنے ہی کالج پڑھنے والے بیٹے کی کلاس فیلو بنتی بھی نظر آئیں گی۔ فلم کی پروموشن ان دنوں زوروں پر ہے اور پروموشن ایونٹ میں کاجول ہر بار ایک دلچسپ بات کاانکشاف کرتی ہیں۔ گزشتہ دنوں، فلم کے ایک پروموشن ایونٹ کے موقع پر، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے ایک عجیب خواہش کا اظہار کرتے ہوئے، اپنی زندگی کے اہم سال اپنے شوہر اجے دیوگن اور بالی ووڈ کےبادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
بیٹی کا فلموں میں کام سے انکار
زیادہ تر اداکاروں کے بچے اپنے والدین کی طرح بالی ووڈ میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں، جن میں سے بہت سارے ’اسٹارکڈز‘ توفلموں میں انٹری بھی دےچکے ہیں اور خاصے کامیاب بھی ہوئے ہیں لیکن چند ایسے بھی ہیں، جو اپنے والدین کی طرح بالی ووڈ میں نہیں بلکہ کسی اورشعبے میں قسمت آزمائی کرنا چاہتے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک کاجول اور اجے دیوگن کی 15سالہ بیٹی نیسا دیوگن بھی ہیں، جو اداکارہ کے بجائے شیف بننا چاہتی ہیں۔ نیسا نے اس سلسلے میں پریکٹس بھی شروع کردی ہے۔
کاجول کا اپنی بیٹی کے مستقبل کے حوالے سے کہنا ہے کہ نیسا کو کھانا بنانے کا بہت شوق ہے، وہ بہت اچھی بیکنگ کرتی ہے اور بہت لذیذ براؤنی بناتی ہے، اس کے ہاتھ کی بنی ہوئی براؤنی مجھے اور اجے کو بہت پسند ہے تاہم یہ اس کا صرف شوق نہیں ہے بلکہ وہ مستقبل میں بھی اسی فیلڈ میں کیرئیر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے اور ایک کامیاب شیف بننا چاہتی ہے۔ کاجول کا کہنا ہے کہ وہ اور اجے کبھی بھی اپنی بیٹی پر اداکارہ بننے کیلئے زور نہیں دیں گے بلکہ ان کی طرف سے پوری آزادی ہے کہ نیسا جو بننا چاہتی ہے، بنے۔