
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-18/0_3_112253_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-18/0_1_112253_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-18/0_2_112253_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-18/352_1_112315_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-18/352_2_112315_album.jpg">
آلو کا رائتہ:
ایک پائو آلو نمک ڈال کر اُبلنے کے لیے رکھ دیں،جب اُبل جائیں،تو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔ اب ڈیڑھ پائو دہی میں ایک چھٹانک بالائی اور ذرا سا دُودھ ملا کر پھینٹیں اور اس میں ایک عدد پیاز باریک کاٹ کر ڈال لیں۔ پھرحسبِ ذائقہ نمک، لال مرچ، پِسا ہوا گرم مسالا شامل کردیں۔ اُوپر سے ہرا دھنیا کاٹ کر چھڑک دیں۔آلو کا لذیذ رائتہ تیار ہے۔
کھیرے کارائتہ:
حسبِ ضرورت دہی میں ایک چوتھائی پیالی دُودھ یا بالائی ڈال کر پھینٹ لیں اور پھر اس میں حسبِ ذائقہ نمک، پِسی ہوئی کالی مرچ، سفید زیرہ اور کُٹی ہوئی ہری مرچیں شامل کردیں۔ کھیرے دھو کر چھیلیں اور باریک کاٹ کر دہی میں مکس کردیں۔اس کے بعد تھوڑی سی کشمش، پستہ اور اخروٹ بھی ڈال دیں۔ یہ رائتہ کھیرے کے بغیر بھی بنایا جا سکتا ہے،مگر پھر خشک میوہ جات کی مقدار بڑھا دیں۔
بینگن کا رائتہ :
آدھا کلو دہی تھوڑا سا دُودھ یا پانی ڈال کر پھینٹ لیں۔پھر اس میں حسبِ ذائقہ نمک، سفید زیرہ، لال مرچ، ایک چھٹانک کتری ہوئی پیاز، چار ہری مرچیں اور آدھا چائے کا چمچ پِسی ہوئی کالی مرچ شامل کردیں۔ دو، تین پائو بینگن اُبالیں اور چھلکا اُتار کر میش کرکے، دہی میں مکس کردیں۔ آخر میں ہرا دھنیا اور پودینا چھڑک دیں۔
ٹماٹر کا رائتہ:
دہی پھینٹ کر اس میں حسبِ ذائقہ نمک، پِسی ہوئی لال مرچ، کالی مرچ، پیاز، سفید زیرہ اور ہری مرچیں اچھی طرح مکس کریں اور پھر ٹماٹر کے قتلے کاٹ کر شامل کردیں۔باؤل میں ڈال کر اُوپر سے پودینا، ہرا دھنیا، تھوڑی سی لال مرچ، کالی مرچ اور زیرہ چھڑک کر پیش کریں۔