
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-19/0_2_111600_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-19/0_1_111600_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-19/0_3_111600_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-19/358_1_111629_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-19/358_2_111629_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-19/358_3_111629_album.jpg">
آفس ٹیبل کا رنگ
عام طور پر زیادہ تر آفس میں کالی یابھورے رنگ کی ٹیبل ہوتی ہیں جو کہ ایک عام سےآفس کا پتا دیتی ہے۔ آفس میں کچھ نئے پن کے لیےبولڈ رنگوں کی ٹیبل منتخب کی جائیں تویہ آفس کو منفرد اوراچھا دکھانے میں بہتر کردار ادا کرسکتی ہیں۔ کچھ منفرد دیکھنے والے حضرات آفس ٹیبل کےلیےسفید، لال اور مہرون رنگ کاانتخاب کرسکتے ہیں ۔
صوفہ سیٹ
اگر آفس کا کمرہ بڑا ہے تو میزکی ایک جانب تھوڑے فاصلے پر صوفہ سیٹ رکھنا اچھا لگتا ہے۔ صوفہ سیٹ کا انتخاب کمرے کے رنگ کو مدِنظر رکھ کرکیجیے ۔ صوفہ سیٹ کے لیے کاؤچ یالیدر سے بنے صوفوں کا انتخاب بہترین ہے۔کاؤچ نہ ضرورت سے زیادہ وزنی ہوتے ہیں نہ ہلکے،اسی لیے آفس میں زیادہ استعمال کیے جاتے ہیں۔
شیلف
فائلوں کو منظم رکھنے اور آفس کو صاف ستھرا رکھنے کے لیےکمرے میں شیلف کا استعمال ضروری ہے۔یہ شیلف ٹیبل کے عقبی حصے پر بھی بنوائی جاسکتی ہےجو فائلوں کو منظم رکھنے کے ساتھ سلیقہ اور نفاست کا بھی واضح ثبوت پیش کرتی ہے۔
تصویریں لٹکائیں
آفس میں ٹیبل پر یادگاری تصویریں رکھنے کا رواج تو خاصا عام اور پرانا ہے ۔اب ٹیبل پرکوئی تصویر رکھیں یا نہ رکھیں یہ آپ کے اپنے اختیار میں ہےلیکن کچھ نیا کرنے کے لیےکسی بھی ڈیکوریشن وائر میں تصویریں لگائی جاسکتی ہیں۔ اس ڈیکوریشن وائر کوٹیبل کے اردگرد یا کمرے میں کہیں بھی لگایا جاسکتا ہے۔ اس خوبصورت تارمیں پسندیدہ مصنف ،شاعر یالکھاری کی تصویر لگا کر دفتر کو ایک نیا انداز دیا جاسکتا ہے۔اگر تصویریں نہیں تو اس تار کو ضروری نوٹس بورڈ کے طور پر بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔
کچھ ہریالی بھی
اگرآپ پودے اور ہریالی کو پسند کرتے ہیں تو آفس میںچھوٹے گملے رکھنے کے لیے بازارمیں باآسانی مل جاتےہیں ۔ان گملوں میں ماحول کو تازہ اور خوشگوار بنانے والے پودوں کا استعمال کرسکتے ہیں ۔کچھ پودے ایسے بھی ہوتے ہیں جو ہوا کو تازہ اور موڈ کو خوشگوار کرنے میں مدد دیتے ہیں تو ہماری مانیے باغبانی کا شوق یہاں بھی ضرور پورا کریں ۔