
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-12-20/0_1_031401_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-12-20/0_2_031401_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-12-20/0_3_031401_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-12-20/0_4_031401_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-12-20/413_1_031425_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-12-20/413_2_031425_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-12-20/413_1_031516_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-12-20/413_2_031516_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-12-20/413_3_031516_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-12-20/413_4_031516_album.jpg">
سال 2018 میں شادی کا سیزن عروج پر رہا۔اس سال پاکستانی اور بالی ووڈ شوبز انڈسٹری سے وابستہ کئی ستاروں نے ازدواجی بندھن میں بندھ کر اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔
ان شوبز اسٹارزکو سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی ملی اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔
دیکھئے ان کی کچھ تصویری جھلکیاں۔۔
فیروز خان اور علیزے:
جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ’خانی‘ کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے نامور پاکستانی اداکار فیروز خان رواں سال مارچ میں شادی کے بندھن میں بندھے ۔فیروز خان 30 مارچ کو علیزے فاطمہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
عائشہ خان اور میجرعقبہ:
رواں سال اپریل میں نامور پاکستانی اداکارہ عائشہ خان بھی میجرعقبہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ،شادی سے قبل اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب شوبز کیرئیر کو خیرباد کہتی ہیں۔
سونم کپور اور آنند آہوجا:
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور رواںسال 8 مئی کو آنند آہوجا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ سونم کپور کی شادی میں بالی ووڈ اسٹارز نے بھی شرکت کی تھی۔
ہیری اور میگھن مارکل:
19 مئی کو برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل بھی شادی کے بندھن میں بندھے ہیری اور میگھن مارکل کی شادی اس سال کی مقبول شادیوں میں سے ایک ہے ۔
نیہا دھوپیا اور انگد بیدی:
بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے 10 مئی کو انگد بیدی کے ساتھ شادی کی اور زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔
ہمیش ریشمیا اورسونیا کپور:
بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا نے 12 مئی کو اپنی دوست سونیا کپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے۔
علیزے طاہر اورارسلان احمد :
پاکستانی نوجوان ٹی وی اداکارہ علیزے طاہر بھی رواں برس ارسلان احمد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ:
بالی وڈ کی مقبول جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 14 نومبر کو اٹلی میں خوبصورت لیک کومو مقام پر شادی کی جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوئیں۔
پریانکااورنک جونز
رواں سال نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا 1اور 2 دسمبر کو امریکی گلوکار نک جونز کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ دپیکا اور پریانکا کی شادی بالی ووڈ کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک تھی۔
کٹ ہیرنگٹن:
مقبول امریکی فنٹیسی ڈرامے ’گیم آف تھرونز‘ میں جون سنو کا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار 31 سالہ کٹ ہیرنگٹن نے اسی ڈرامے میں یگرٹے کا کردار ادا کرنے والی 31 سالہ اداکارہ روز لیزلی سے رواں برس جون میں شادی کی ۔
منیب بٹ اور ایمن خان:
پاکستانی اداکارہ ایمن خان اورمنیب بٹ کی بھی اس سال کی مہنگی اور طویل ترین شادی رہی۔ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا کی خوب وائرل ہوئی۔
کپل شرما اور گینی چھاتراتھ:
بھارتی کامیڈین واداکار کپل شرما بھی رواں برس 12 دسمبر کو گینی چھاتراتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔