
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-11/0_1_112137_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-11/0_2_112137_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-11/0_3_112137_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-11/0_4_112138_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-11/0_5_112138_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-11/0_6_112138_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-11/427_1_112159_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-11/427_2_112159_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-11/427_3_112159_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-11/427_1_112221_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-11/427_2_112221_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-11/427_3_112221_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-11/427_4_112221_album.jpg">
دنیا کے ٹاپ اسٹار فٹ بالرز کاکا اور فیگو جمعرات کی دوپہر خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔
انہیں سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ دیا گیا۔
عالمی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کو زیادہ سپورٹ کیا جاتا ہے ضروری ہے حکومت اور دیگر ادارے دنیا کے سب سے بڑے کھیل کو سپورٹ کریںیہاںباصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں اگرپاکستان فٹ بال یم پر توجہ دی جائے گی وہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ بھی کھیل سکتی ہے۔
اپریل میں پاکستان آئیںگے اور ہمارے ساتھ دیگر عالمی کھلاڑی بھی ہوں گے اور کراچی اور لاہور میں نہ صرف میچز کھیلیں گے بلکہ نوجوانوں کھلاڑیوں کو ٹپس بھی دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے یہاں کے لوگوں کی شاندار میزبانی یاد رہے گی، عالمی کھلاڑی پاکستان میں دس گھنٹے قیام کے بعد جمعرات کی رات دبئی روانہ ہوگئے۔
دریں اثنا فیگو اور کاکا کو کراچی میں پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین نے قومی فٹبال ٹیم کی اپنے نام والی گرین ٹی شرٹ تحفہ میں پیش کی، دونوں فٹبالرز نے صدام حسین کو آٹو گراف بک پر الگ الگ آٹو گراف دیتے ہوئے اپنے ساتھ تصاویر بنائی ، اس موقع پر صدام حسین نے دونوں فٹبالرز کی پاکستان آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔