
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-15/428_1_032818_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-15/428_2_032818_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-15/428_3_032818_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-15/428_1_032839_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-15/428_2_032839_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-15/428_3_032839_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-15/428_4_032839_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-15/428_1_032903_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-15/428_2_032903_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-15/428_3_032903_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-15/428_4_032903_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-15/428_5_032904_album.jpg">
یورپی ممالک میں شدید برفباری کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔
یورپ کے کئی حصوں میں برفانی طوفان نے تباہی مچائی ہے جس کی وجہ سے جرمنی، آسٹریا اور ناروے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
سوئٹزرلینڈ، جرمنی، آسٹریا اور فرانس کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث تودے گرنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
ایلپس پہاڑی سلسلے کے بیشتر حصوں میں بیس سال کے دوران محض دوسری بار خطرے کا لیول انتہائی درجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
بعض علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دس فٹ تک برفباری ہوئی، سوئٹزرلینڈ میں ڈیووس اور چند دیگر شہروں کے زمینی راستے بند ہوگئے۔
سیاحوں سمیت تقریباً بائیس سو افراد کا رابطہ کٹ کر رہ گیا۔
امریکا کی مختلف ریاستوں میں بھی برفانی طوفان سےنظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔
وسط مغربی ریاستوں کے بعد واشنگٹن،ورجینیا ،میری لینڈ سمیت امریکاکےوسط اٹلانٹک ریجن میںبرف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
وائٹ ہاؤس ،سڑکیں ،گاڑیاں اور درخت سمیت ہرشے برف سے ڈھک گئی ہے۔
خون جما دینے والی سردی کے باعث کئی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
واشنگٹن ڈی سی کے میٹرو ایریے،نارتھ ورجینیا اور میری لینڈ کے علاقوں میں 5 سے 8 انچ تک برف پڑی ،ورجینیا کے شمالی حصے میں اسکول بھی بند کردیئے گئے ہیں۔
واشنگٹن ڈی سی میں برف باری سے کچھ لوگوں کو تفریح کا نیا موقع مل گیا۔
شہریوں نے برف کے گولے بنا کر ایک دوسرے پر پھینکے اور موسم کا مزہ لیا۔
سرحدی علاقے برگ ٹیس گاڈن میں نو نو فٹ تک برف کے انبار لگے ہیں، آج مزید ایک میٹر برفباری متوقع ہے۔