
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-18/0_1_092855_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-18/432_1_093641_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-18/432_1_093658_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-18/432_1_093708_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-18/432_1_093717_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-18/432_1_093728_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-18/432_1_093736_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-18/432_1_093753_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-18/432_1_093808_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-18/432_1_093825_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-18/432_1_093845_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-01-18/432_1_093900_album.jpg">
ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجۂ حرارت میں مزید کمی ہو گئی اور ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کا سب سے سرد مقام بگروٹ رہا ہے جہاں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوہاٹ، مالا کنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
اسکردو اور کالام میں منفی 10، گوپس میں منفی 9، استور میں منفی 8، مالام جبہ میں منفی 5، ہنزہ اور دیر میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں درجہ حرارت 15، لاہور اور پشاور میں 2، کوئٹہ اورفیصل آباد میں صفر، مظفر آباد میں ایک، ملتان میں 5اور حیدرآباد میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان میں بارش برسانے والا ایک نیا سسٹم داخل ہو گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، پشین، مستونگ، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، شیرانی، موسیٰ خیل اورژوب میں ہلکی بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے، پنجاب کے ضلع شکرگڑھ اور گردونواح میں شدید دھند ہے، جس سے حد نگا انتہائی کم ہوگئی ہے۔
صحرائے تھر میں چلنے والی سرد ہوائوں نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے، سردی بڑھنے کے ساتھ علاقہ مکینوں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔