
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-16/0_1_093748_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-16/0_2_093748_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-16/463_1_093958_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-16/463_2_093958_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-16/463_1_094012_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-16/463_2_094012_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-16/463_1_094031_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-16/463_2_094031_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-16/463_3_094031_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-16/463_1_094055_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-16/463_2_094055_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-16/463_1_094128_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-16/463_2_094128_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-16/463_3_094128_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-16/463_4_094128_album.jpg">
رنگوں کی برسات اور روشنیوں کے ساتھ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا شاندار آغاز ہوگیا،دبئی میں ہونے والی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا،اُس کے بعد اسٹیڈیم رنگوں اور روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔
افتتاحی تقریب میں فواد خان کے ٹائٹل سونگ نے مزہ دوبالا کیا تو بونی ایم کی پرفارمنس نے چار چاند لگا دیئے۔
آئمہ بیگ اور شجاع حیدر نے نازیہ حسن کے مشہور گیت ڈسکو دیوانے سے سماں باندھ دیا جبکہ علی عظمت اور سلمان احمد نے مشہور گیتوں سے سب کو سحر زدہ کر دیا۔
سابق صدر پرویز مشرف بھی اس موقع پر موجود تھے۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرنچائزز اور اسپانسرز پارٹنرز کا شکریہ ادا کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔
احسان مانی نے ایونٹ کے انتظامات پر یو اے ای کی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
مارچنگ بینڈ نے فائنل کاؤنٹ ڈاؤن کی دھن بجائی، جسے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ نے خوب سراہا۔
اس کے ساتھ ساتھ آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
یونی ایم گروپ نے اپنے مشہور زمانہ گیت ’’ڈیڈی کول‘‘، ’’ما بیکر‘‘ سناکر حاضرین کو سحر میں مبتلا کردیا۔
اس کے بعد آئمہ بیگ اور شجاع حیدر نے نازیہ حسن کے مقبول ترین گیت ’’ڈسکو دیوانے‘‘ گاکر حاضرین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔
جنون گروپ کے علی عظمت اور سلمان احمد نے بھی خوب رنگ جمایا اور ’’یار بنا دل نہیں لگتا‘‘، ’’ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار‘‘ اور ’’نی ہیرے‘‘ سمیت مقول گیت گا کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
اداکار فواد خان نے پی ایس ایل فور کے ترانے پر حاضرین خوب داد وصول کی۔
اس دوران ٹیمیں اپنے پرچم کے ساتھ مارچ کرتی ہوئی میدان میں داخل ہوئیں۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ النہیان بن مبارک النیہان نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔