
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-06/0_1_085538_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-06/484_1_085559_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-06/484_1_085744_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-06/484_1_085807_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-06/484_1_085821_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-06/484_1_085832_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-06/484_1_085845_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-06/484_1_085950_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-06/484_1_090007_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-06/484_1_090018_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-06/484_1_090030_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-06/484_1_090045_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-06/484_1_090101_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-06/484_1_090126_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-06/484_1_090135_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-06/484_1_090150_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-06/484_1_090202_album.jpg">
کراچی میں فائنل سمیت پاکستان سپر لیگ فور کے 8 میچز کی تیاریوں کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔
پاکستان سوپر لیگ فور کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا 80فیصد کام مکمل ہوگیا، حنیف محمد انکلوژر میں رنگ برنگی فولڈنگ کرسیاں نصب کردی گئی ہیں۔
اسی طرح دیگر انکلوژر کی کرسیاں کو بھی خوبصورت رنگوں سے سجا دیا گیا ہے، جن انکلوژر میں کرسیاں نہیں وہ انکلوژر بھی رنگ دیئے گئے ہیں۔
کراچی میں میچز سے قبل لوگوں میں جوش و خروش انتہا کو پہنچ گیا۔
کراچی کی شاہراہوں پر کہیں کھلاڑیوں کی قد آدم تصاویر آویزاں تو کہیں ایکشن والے کٹ آؤٹ نمایاںجبکہ مختلف مقامات کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔
اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت میں بھی تزین و آرائش کا کام بھی 90فیصد مکمل ہوگیا، چیئر باکس ، کمنٹری باکس اور میڈیا باکس کو مزید خوبصورتی بنانے کا کام جاری ہے۔
پاکستان سپر لیگ میچز کی کراچی منتقلی کے بعد پولیس اور ٹریفک پولیس اہلکار متحرک ہوگئے جبکہ ان کی جانب سے فل ڈریس ریہرسل کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
ریہرسل میں پولیس اور رینجرز کے دستوں کے ساتھ ساتھ فوج نے بھی حصہ لیا،اس دوران پی ایس ایل میں شامل ٹیموں کو میچز کے لیے نجی ہوٹل سے لے کر اسٹیڈیم اور پھر اسٹیڈیم سے لے کر واپس ہوٹل لانے کی ریہرسل کا مظاہرہ کیا گیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور نجی ہوٹلوں جبکہ دونوں کے درمیان گزرگاہوں پر پولیس اور رینجرز کی نفری ریہرسل کے لیے تعینات کی گئی۔ٹیموں کو نیشنل اسٹیڈیم اور پھر واپس ہوٹل پہنچانے کے لیے شارع فیصل کو استعمال کیا جائے گا۔