
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-06-13/0_1_091153_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-06-13/525_1_091207_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-06-13/525_1_091213_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-06-13/525_1_091222_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-06-13/525_1_091232_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-06-13/525_1_091240_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-06-13/525_1_091249_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-06-13/525_1_091300_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-06-13/525_1_091311_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-06-13/525_1_091320_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-06-13/525_1_091330_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-06-13/525_1_091339_album.jpg">
آئی سی سی ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف 30 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے پانچ آسٹریلوی کھلاڑیوں کا شکار کیا، یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھی ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں عامر نے پانچ وکٹیں لی ہیں۔
حالیہ ورلڈ کپ میں بھی کسی بولر کی اب تک کی یہ سب سے بہترین کارکردگی ہے۔
محمد عامر نے اس سے قبل سری لنکا کے خلاف اپنے کیرئیر کی بہترین بولنگ کی تھی، تقریباً 10برس قبل 2009 میں انہوں نے 28رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
پاکستانی لیفٹ آرم فاسٹ بولر کئی میچز میں 3 وکٹیں لے چکے ہیں، خاص طور پر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے ابتدائی 3 کھلاڑی آؤٹ کرکے انہوں نے دھوم مچادی تھی۔
انہوں نے اپنے ایک روزہ کرکٹ کیریئر کے دوران ایک بار 4 اور ایک ہی بار 5 وکٹیں لی ہیں، وہ اب تک 54 ایک روزہ میچز میں 70 وکٹ اپنے نام کرچکے ہیں۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے ہرا دیا۔