
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-06-24/0_1_114531_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-06-24/532_1_114547_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-06-24/532_1_114555_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-06-24/532_1_114603_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-06-24/532_1_114612_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-06-24/532_1_114621_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-06-24/532_1_114630_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-06-24/532_1_114637_album.jpg">
آئی سی سی ورلڈ کپ2019ء کے 30ویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر 7ویں پوزیشن اپنے نام کرلی۔
لندن کے لارڈز گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹ پر 308رنز بنائے اور جنوبی افریقا کے لئے 309رنز کا ہدف سیٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا ٹیم 50اوورز میں 9وکٹ پر 259رنز تک محدود رہی،یوں پاکستان نے میچ 49رنز سے اپنے نام کرلیا۔
جنوبی افریقا کے خلاف فتح گر اننگز کھیلنے پر حارث سہیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
آج کی فتح سے قبل پاکستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 9ویں پوزیشن پر تھی،اس میں دو درجہ بہتری آئی ہے، اب اس کا نمبر 7واں ہے اور اس کے پوائنٹس کی تعداد5 ہے۔
پاکستان کو فائنل فور میں پہنچنے کے لئے اپنے باقی تینوں میچز نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلادیش سے جیتنا ہوں گے، ساتھ ہی اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر موجود ٹاپ فور ٹیموں کی میچز پر بھی نظر رکھنا ہوگی۔