• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکن اسمبلی کے ڈرائیور کی زیادتیوں کیخلاف ماں کا بیٹیوں کے ہمراہ احتجاج

نوشہروفیروز(نامہ نگار) دربیلو میں رکن قومی اسمبلی کے ڈرائیور کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف ماں نے اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کرکے بھوک ہڑتال کی۔ اس موقع پر فرسٹ ایئر کی طالبات بہنوں جمیلہ اور ماروی نے بتایا کہ ہمارے والد کا انتقال ہوگیا ہے اور ہم گھر میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی کا ڈرائیور والد صاحب کے انتقال کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مذکورہ ڈرائیور دوستی نہ کرنے پر پولیس کی ملی بھگت سے تنگ کرتا ہے جس کے باعث فرسٹ ایئر کا امتحان بھی نہیں دیا اور ہمارا تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑ گيا ہے۔ ڈرائیور کی زیادتی کی شکایت رکن قومی اسمبلی کو بھی کی مگر خاموش ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم این اے کے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔
تازہ ترین