• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن بینک موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 60 لاکھ یورو فراہم کریگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جرمن بینک موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو 60 لاکھ یورو فراہم کرے گا ،اس سلسلے میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان ماحولیاتی معاہدہ طے پا گیا ہےتفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بدھ کے روز جرمن بینک اور پاکستان کے درمیان مالیاتی معاہدے پر دستخط ہو گئے ۔ معاہدے کے مطابق جرمن بینک کے ایف ڈبلیو پاکستان کو 60 لاکھ یورو فراہم کرے گا 60 لاکھ یورو کی اس رقم سے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن بینک کے ایف ڈبلیو پاکستان کےکنٹری ڈائریکٹر وولف گینگ مولرز نے کہا کہ زیادہ گلیشیر ز کے باعث پاکستان عالمی سطح پر بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے 60 لاکھ یورو کی رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مدد کرے گی ۔ جرمنی پاکستان کے ساتھ ہمیشہ اپنا تعاون جاری رکھے گا اس موقع پر سیکرٹری اقتصادی راہداری امور ڈویژن طارق باجوہ نے کہا کہ پاکستان کو بہت شدت سے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے جرمن بینک کے ایف ڈبلیو کے مالی تعاون پر شکرگزار ہیں ۔
تازہ ترین