• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دبئی (اے پی پی) کریڈٹ ریٹنگ کی بین الاقوامی کمپنی فچ نے خلیجی ملک بحرین کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی ہے۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق فچ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین کے طویل المعیاد کریڈٹ آؤٹ لک کو غیرسرمایہ کارانہ سطح پر کردیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے بحرین کی مالیاتی پوزیشن متاثر ہورہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین کی کریڈٹ ریٹنگ میں ایک نوچ کی کمی کرتے ہوئے اسے بی بی پلس کردیا گیا ہے۔ گذشتہ دو برسوں میں بحرین کی کریڈٹ ریٹنگ میں پہلی بار کمی کی گئی ہے۔
تازہ ترین