• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا ء کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔برطانیہ میں یورپی یونین سے انخلا کے ریفرنڈم کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی زبردست اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت 22 فی صد اضافے کے ساتھ، ایک ہزار 3 سو 22 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔عالمی منڈی میں سونا دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے،ماہرین کے مطابق قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے پاکستان میں بھی اس کے نمایاں اثرات ہیں ایک ہفتہ کے دوران مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 1264روپے فی تولہ کا اضافہ دیکھا گیا ہےجبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران1122روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین