| |
Home Page
جمعہ یکم محرم الحرام 1439ھ 22 ستمبر 2017ء
June 30, 2016 | 12:00 am
جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے،ریتک روشن استنبول دھماکوں میں بچ گئے

Todays Print

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے شہر استنبول کے ایئر پورٹ پر ہونے والے خود کش دھماکوں میں بھارت کے مشہور اداکار ریتک روشن بھی بال بال بچ گئے۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں ریتک روشن نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے ہمراہ چھٹیاں منانے تنزانیہ پہنچے ہوئے تھے اور واپسی میں کنیکٹنگ فلائٹ کے ذریعے استنبول سے انہوں نے بھارت واپس پہنچنا تھا۔استنبول دھماکوں سے چند لمحوں قبل ریتک روشن اپنے بچوں کے ہمراہ ایئر پورٹ ست روانہ ہوئے تھے اور اس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں تک پہنچائی۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے استنبول سے اپنے بچوں کے ہمراہ بزنس کلاس نہ ملنے پر اکانومی کلاس میں سفر کرنے کا فیصلہ کیا جو بالکل صحیح ثابت ہوا۔بعد ازاں انہوں نے استنبول حملوں میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی مذمت کی۔