• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوف اور دہشت سے بھرپورفلم "لائٹس آؤٹ"کانیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)ہارر فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ خوف اور دہشت سے بھرپور امریکن فلم لائٹس آؤٹ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ڈیوڈ ایف سینڈبرگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جوایک پر اسرارمخلوق کے خوف کا شکار ہوجاتی ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ٹیریسا پالمر،لوٹا لوسن،آمیاہ ملر،اینڈی اوشو اور جیبریئل بیٹ مین سمیت دیگر شامل ہیں۔لارنس گرے کی پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 22جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین