• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور: بھتہ نہ دینے پر ملزمان کھجور کے باردانے کو آگ لگا کر فرار

خیرپور(بیورورپورٹ)احمد پور کے قریب بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے علاقے کے زمیندار غلام اکبر ناریجو کے کھجور کے باردانے کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں   لاکھوں روپے  کی مالیت کا باردانہ جل گیا متاثر زمیندار غلام اکبر ناریجو کے مطابق بھتہ خور ملزما ن نے ان سے بھتہ مانگا تھا بھتہ  نہ دینے پر ملزمان نے ان کے کھجور کے باردانے میں آگ لگا کر  لاکھوں روپے کی مالیت کا نقصان کیا ان کا کہنا تھا کہ بڑا آپریشن  کر کے بھتہ خور ملزمان کا صفایا کیا جائے دریں اثناء زمیندار غلام اکبر ناریجو  کا کھجور کا باردانہ جلانے کے واقعے پر علاقے کے زمینداروں میں خوف و ہراس پھیل  گیا ہے واضح رہے کہ کھجور کی فصل تیار ہونے پر ہے ہر سال  بھتہ خور مافیہ سرگرم ہو جاتی ہے اب کھجور  کی فصل تیار ہونے کے آخری مرحلے میں ہے تو بھتہ خور ملزمان نے علاقے میں کاروائیاں شروع کر دی ہیں جس پر کھجور کے باغات مالکان میں  تشویش پھیل  گئی ہے۔
تازہ ترین