• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی میں دیوار گرنے سے کمسن بچی جاں بحق ہوگئی ۔پولیس کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود اورنگی سیکٹر 4Eنزد جامع مسجد مدینہ والی گلی میں بارش کے باعث بوسیدہ دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں دیوار کے ملبے تلے دب کر 6سالہ بچی شمع دختر عبدل جاں بحق ہو گئی،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمبولنس کے ذریعے متوفیہ کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ موتوفیہ کا والد مزدوری کرتا ہے اور ایوب نامی شخص سے گھر کرائے پر لے رکھا تھا اور دیوار کی مرمت نہ ہونے کے سبب دیوار کافی کمزور تھی۔
تازہ ترین