• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے بعدعلاقوں و شاہراہوں کو کلیئر کیاجا رہا ہے،ڈی ایم سیز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی ایم سیز نے دعوی کیا ہے کہ بارش کے بعدعلاقوں و شاہراہوں کو کلیئر کیاجا رہا ہےاعلامئیے کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی  لیئق احمد، ڈپٹی کمشنر ملیر سید محمد علی شاہ اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر طارق حسین مغل نے منگل کے روز شروع ہونے والی بارش کے بعد مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب و عوام کو رلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دیگر اقدامات کا جائزہ لیا،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر نے ایڈمنسٹر یٹر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بارشوں کے دوران اور بعد عوام کو ریلیف دینے کے لئے ٹھوس اور بھرپور اقدامات کر رہے ہیں،برساتی پانی کی نکاسی جب کہ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کا کام تیزی سے جاری ہے ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے قائم مقام ایس ای مبین شیخ ، سینئر ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اقبال احمد کے ہمراہ برسات کے دوران  نیپاچورنگی، بیت المکرم مسجد کے سامنے ، یونیورسٹی روڈ، ابو الحسن اصفہانی روڈ سمیت بلدیہ شرقی کے دونوں زونز گلشن اقبال اور جمشید زون کے دورے کرکے از خود نکاسی آب کے کاموں کا معائنہ کرتے رہے ۔ ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ نے دورے کے دوران افسران و عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپنی شکایات بلدیہ شرقی کے مرکزی دفتر کے رابطہ نمبر 99230355-9 اور جمشید ذون کے مکین 99225111 پر درج کرواسکتے ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ جنوبی محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ شہر میں متوقع مزید موسلادھار بارشوں کے پیش نظر، بارشوں سے ہونے والے ممکنہ نقصانات سے بچائو، برساتی پانی کی نکاسی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے ڈسٹرکٹ سائوتھ میں رین ایمرجنسی مسلسل نافذ رہے گی انہوں نے کہاکہ ضلع میں قائم رین ایمرجنسی سینٹرز 24 گھنٹے مسلسل کام کرتے رہیںگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ شب ہونے والی بارش کے بعدلیاری جنرل اسپتال،ایدھی سینٹر ٹاور،آرٹس کونسل، اولڈ سٹی ایریا، میٹروپول ،شاہراہ اقبال، بلاول چورنگی،باتھائی لینڈ،کلفٹن برج سمیت مختلف مقامات پر ڈی واٹرنگ پمپس،سیزپول اوربرشنگ کے ذریعے برساتی پانی کی نکاسی کے جاری کام کی نگرانی کرتے ہوئے کیا 
تازہ ترین