• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدمت خلق فائونڈیشن کے زیر اہتمام مستحقین کیلئے امدادی پروگرام آج ہو گا

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فائونڈیشن کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں غرباء اور مستحقین کی امداد کیلئے ہر سال کی طرح امسال بھی جمعرات کومقامی ہال عزیز آباد بلاک نمبر 9 میں امدادی پروگرام منعقد کیا جائیگا۔ جس میں غرباء ، یتیم ، مساکین ، بیوائوں اور مستحقین میں امدادی اشیاء اور نقد رقوم تقسیم کی جائیں گی۔  ۔  امدادی پروگرام کے سلسلے میں خدمت خلق فائونڈیشن کی جانب سے ہزاروں مستحقین میں ٹوکن جاری کردیئے گئے ہیں اور انہیں جمعرات کی سہ پہر تین بجے امدادی پروگرام میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ امدادی پروگرام میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، خدمت خلق فائونڈیشن کے ٹرسٹیز ، حق پرست سینیٹرز ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، منتخب بلدیاتی نمائندے بھی شرکت کریں گے جو مستحقین میں امدادی اشیاء اور نقدم رقوم تقسیم کریں گے۔
تازہ ترین