• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے رہنما شیرین خان کی ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کراچی کے سابق جنرل سیکرٹری شیرین خان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ،تفصیلات کے مطابق بدھ کو سندھ کے سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو، راشدربانی اور دیگر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی موجودگی میں پیپلزپارٹی میڈیا سیل کراچی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کراچی کے سابق جنرل سیکریٹری شیرین خان سمیت 20پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوکر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر واپس آنے والے جیالوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ ملک میں جمہوری نظام کو کوئی خطرہ نہیں کیونکہ عوام جمہوریت کے حق میں ہیں۔
تازہ ترین