• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت زبانی دعووں کی بجائے عملی کام کرے،ثروت اعجاز قادری

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی روک تھام کے لئے انتہائی اہم اقدامات اٹھائے جائیں ،عوام کی جان ومال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، حکومت زبانی دعوئوں سے کام چلانے کی بجائے عملی کام کرے ، کراچی میں بارش نے ضلعی حکومتوں کے دعوئوں کی قلعی کھول دی جگہ جگہ پانی جمع نکاسی کاکوئی انتظام نہیں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری پریس ریلیز میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن طاقتیں دہشتگردوں کو پرموٹ کررہی ہیں ،دہشتگردوں پر ہر زاویئے سے نظر رکھنا ہوگی ،انہوں نے کہا کہ پوری قوم امن وامان کے قیام کے لئے متحد ہے۔
تازہ ترین