• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم القدس سرکاری سطح پر منانےکا اعلان کیا جائے،مجلس وحدت مسلمین

کراچی(اسٹاف رپوٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے یوم القدس کے حوالے سے کابینہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے اور تعطیل کا اعلان کیا جائے،یوم القدس مظلوم فلسطنیوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے جسے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔قائد اعظم نے فلسطنیوں کی حمایت کر کے پاکستان کا موقف واضح کر دیا تھا،مظلوم فلسطینوں کی حمایت میں گھروں سے نکلنا ہر شخص کا شرعی فریضہ ہے۔قبلہ اول کی آزادی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک بھر کی طرح مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی جانب سے مرکزی القدس احتجاجی ریلیوں میں کارکنان کی بھر پور شرکت اور سندھ کے اضلع میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ مشترکہ ریلیوںکا انعقاد کیا جائے گا ۔ کراچی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے نمائش تا تبت سینٹر آزادی القدس ریلی کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے آزادی القدس ریلی میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔
تازہ ترین