• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ سے دو دوہاتھ کی تیاری، پاکستانی کرکٹرزٹائونٹن پہنچ گئے

ٹائونٹن ( جنگ نیوز) قومی کر کٹ ٹیم  انگلینڈ میں  اپنی مہم کے نزدیک پہنچ گئی ہے، کھلاڑیوں  کو فٹ رکھنے اور ان کو بھرپور انداز میں دورہ کے لئے تیار کرنے کے لئےسائوتھمپٹن میں دس روز کا خصوصی ٹریننگ کیمپ لگایا گیا تھا جس کے اختتام پر بدھ کو کھلاڑی بدھ کو ٹائونٹن پہنچ گئے ۔ مینجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے سائوتھمپٹن میں بہترین وقت گزارا ۔ پاکستان ٹیم پہلا پریکٹس میچ ٹائونٹن میں سمر سیٹ کے خلاف تین سے پانچ جولائی جبکہ دوسرا پریکٹس میچ ہوو میں سسیکس کے خلاف 8 سے 10 جولائی تک کھیلے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد انگلینڈ پہنچ گئے ہیں۔ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز کا جائزہ لیکر سیریز کی پلاننگ کریں گے۔ پاکستان کے پاس یاسر شاہ اور محمد عامر جیسے میچ ونر بولرز موجود ہیں، جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی پلان تشکیل دیا جائے گا۔انگلینڈ کی کنڈیشنز فاسٹ بولرز کے ساتھ ساتھ اسپنرز کے لیے بھی سازگار ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور ٹیم منیجمنٹ اس بار انگلینڈ کو شکست دینے کے لئے بھرپور تیار ہوکر آئے ہیں۔ دوسری جانب  ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہمارا بولنگ اٹیک انگلینڈ سے زیادہ اچھا ہےسیریزکسی چیلنج سے کم نہیں۔ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے مقابلے میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں زیادہ تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔ جن کی مو جودگی  اور ان کے تجربہ سے قومی ٹیم کو فائدہ ہوگا، انہوں نے کہا  کہ ٹیسٹ سیریز میں مقابلہ خاصا سخت ہوگا۔
تازہ ترین