• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائوتھ ایشین سیپک ٹاکرا فیڈریشن کااجلاس آئندہ ماہ ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائوتھ ایشین سیپک ٹاکرا فیڈریشن کا سالانہ جنرل باڈی 29 جولائی کو بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں ہوگی۔ اجلاس میں پاکستان بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، مالدیپ شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سائوتھ ایشیا میں سیپک ٹاکرا کی ترقی، ٹورنامنٹ کے انعقاد اور سائوتھ ایشین گیمز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔  اس وقت سائوتھ ایشین سیپک ٹاکرا فیڈریشن کی صدارت اور سیکرٹری شپ بھارت کے پاس ہے جبکہ پاکستان کے نوشاد احمد خان ٹریژرار ہیں۔ نوشاد احمد کے کی جنوبی کوریا میں مصرورفیات کے باعث کی بھارت میں ہونے والے اجلاس میں شبیر احمد خان اور ڈاکٹر عارف حفیظ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔  
تازہ ترین