• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ابو الحسن اصفہانی روڈ سے متصل گلزار ہجری کی داخلی سڑک پر گٹر ابلنے اور سیویج لائن کے بہنے سے گندا اور بدبو دار پانی تالاب اور جھیل کی شکل میں کھڑا ہے اس سڑک سے سینکڑوں گاڑیاں گزرتے ہوئے پانی کے چھینٹے اڑاتی ہیں جو پیدل چلنے والوں کے کپڑوں کو خراب کرتی ہیں۔ محکمےکو اس صورتحال کا علم ہے۔ عارضی اہتمام کے ذریعے سیوریج لائن کھول دی جاتی ہے لیکن ایک دو دن کے بعد دوبارہ سیورج لائن بہنا اور گٹر ابلنا شروع ہو جاتا ہے اور پھر سڑک پر پانی جمع ہو جاتا ہے ۔ سڑک پر مسلسل گٹر کا پانی ہونے کی وجہ سے سڑک ٹوٹنے کے ساتھ علاقے میں مہلک ترین وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ہر لمحہ موجود ہے۔ حکومت سندھ سے اپیل ہے کہ وہ اس مقام پر نئی سیوریج لائن ڈالے اور بڑے مین ہول تعمیر کرنے کےاحکامات جاری کرے۔ توقع ہے کہ اس مسئلے کو جلد حل کیا جائے گا۔(صغیر علی صدیقی۔ کراچی)
تازہ ترین