| |
Home Page
منگل یکم ذیقعدہ 1438ھ 25 جولائی 2017ء
June 30, 2016 | 12:00 am
برقی مراسلات

Todays Print

ای میل ایڈریس
letters@janggroup.com;.pk
اسٹیل مل تجاویز:فوری عملدرآمد کی ضرورت
نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر کی ہدایت پر کمیشن کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد نے پاکستان اسٹیل کا دورہ کیا اور یہ عندیہ دیا تھا کہ حکومت اسٹیل مل کو چلانا چاہتی ہے۔ اس موقع پر اسٹیل مل کے حوالے سے یہ تجاویز بھی دی گئیں کہ ہاٹ رولنگ مل کو چلایا جائے اور سلیبز بنائیں تاکہ ان کو فروخت کر کے اس کی حاصل کردہ رقم پراویڈنٹ فنڈ میں ڈالی جائے، پے اسکیل کے نفاذ اور تنخواہوں کی ماہانہ بروقت ادائیگی کی جائے۔ یہ تحریری تجاویز پہلے چیئرمین نجکاری کمیشن کے حوالے بھی کی گئی تھیں۔ اب کے بھی یہی وعدہ کیا گیا کہ تمام تجاویز سے حکومت کو آگاہ کیا جائے گا لہٰذا اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہماری تجاویز اور سفارشات کی روشنی میں فوری طور پر ایسی حکمت عملی تیار کرے کہ جس سے پاکستان کے واحد فولاد ساز ادارے اور اس کے ملازمین کے مسائل حل ہو سکیں۔ (سیّد محمد اشتیاق)
smishtiaq@hotmail.com