• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استنبول حملے داعش نے کرائے، ترک وزیر اعظم، ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی عالمی برادری کا اظہار افسوس

انقرا(جنگ نیوز/رائٹرز/اےا یف پی ) تر ک وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہاتارت ائیر پورٹ  حملوں میں داعش ملوث ہے، جبکہ حملےمیں مرنے والوں کی تعداد 50ہوگئی، جن میں 13غیر ملکی بھی شامل ہیں،سانحے پر عالمی  برادری کی طرف سے اظہار مذمت و افسوس کیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے ،امریکی صدر بارک اوباما نے ترکی کو مدد کی پیشکش کی ہے،اوباما نے ترک صدر سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور واقعہ پر افسوس کا اظہا رکیا اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی،ترک صدر رجیب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ استنبول ایئر پورٹ پر حملوں کا مقصد معصوم لوگوں کے خون کےذریعے ان کے ملک کے خلاف پروپیگنڈا کرنا ہے،انھوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن موقف اپنائے، استنبول کے گورنر واسب ساہن کے مطابق اتاترک ایئرپورٹ پر مرنے والوں میں ترکی کے 24شہری جبکہ 13غیر ملکی شامل ہیں جن میںسے3کے پاس دوہری شہریت تھی،دہشت گردی کی اس واردات میں مرنے والے غیر ملکیوں میں سعودی عرب کے 5، عراق کے 2 جبکہ چین، ایران، ازبکستان، تیونس، اردن اور یوکرین کا ایک ایک شہری شامل ہے حملوں میں زخمیوں کی تعداد 239 بتائی گئی ہے جن میں سے 41اب تک انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں ہیں جبکہ 100سے زیادہ کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے،استنبول کے گورنر نے صحافیوں کو بتایاکہ 3 خودکش حملہ آوروں نے یہ حملہ کیا،حکام کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف ٹرمینل کا داخلی راستہ تھا جس میں سے ایک نے کلاشنکوف سے فائرنگ بھی کی اور پھر تینوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
تازہ ترین