• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کا بحران،متاثرہ علاقہ مکین دیگر علاقوں میں منتقل ہونے لگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹر بورڈ  نے کہا ہے کہ بجلی بندش سےپانی کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے متاثرہ علاقوں کے مکین دیگر علاقوںمیں منتقل ہونے لگے۔ رات گئے واٹر بورڈ کے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق سی روڈ لیاقت آباد پمپنگ اسٹیشن ، سخی حسن پمپنگ اسٹیشن اور گلستان جوہر بلاک 2  پمپنگ اسٹیشن پر لوڈ شیڈنگ  سے پانی کی سپلائی بند ہو گئی، بھٹائی آباد و صفورا گوٹھ میں بھی پمپنگ ممکن نہیں رہی، ٹینری روڈ پمپنگ اسٹیشن پر شٹ ڈاؤن اور بکر۱ پیڑی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی بند ہے ، لیاری میں جونا مسجد اور نیازی چوک پمپنگ اسٹیشن کی موٹرز گھنٹوں سے خاموش ہیں جبکہ پاپوش نگر ٹنکی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی کل سے بحال نہیں ہوسکی۔ واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ پانی کی قلت پر علاقہ مکین دیگر علاقوںمیں منتقل ہونے لگے ہیں۔
تازہ ترین