• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیک پوسٹ افغانستان کے حوالے کرنے پر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف نےانگور اڈہ چیک پوسٹ افغانستان کے حوالے کرنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف،لیفٹیننٹ جنرل ہدات اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعہ24(a)اور58کے تحت کارروائی کے حوالے سے دائر  درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔درخواست گزارلیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ ہیں جو سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پاکستان آرمی ہیں۔رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انگور اڈہ چیک پوسٹ کا علاقہ بمعہ پاکستانی شہریوں کے افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔جو آئین و قانون کی خلاف ورزی اور پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔
تازہ ترین