• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں دو روز بارش ، فضائی آلودگی کم ماحول نکھرگیا، امراض میں کمی ہوگی، ڈاکٹرز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں طویل عرصہ بعد مسلسل دو روز ہونے والی بارش سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی خاص کر رمضان المبارک میں اسے اللہ کی خاص رحمت قراردیاگیا ہے بارش سے فضائی آلودگی میں کمی کے ساتھ درخت دھل گئے ، ماحول اور عمارتیں نکھر گئیں ایک تازگی کا احساس ہورہا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حالیہ بارش سے بعض امراض میں کمی ہوگی۔ واضح رہے کہ کافی عرصے سے بارشیں کم ہونے سے کراچی اور اس کے مضافات میں زیرزمین پانی کا لیو ل بھی بہت نیچے چلاگیا ہے اورحاصل ہونے والے پانی میں نمکیات کی مقدار زیادہ ہو گئی ہے۔ جس کے باعث وہ گھریلو استعمال اور کھیتی باڑی کیلئے نقصان دہ ہو گیاہے لوگوںنے مزید بارشوں کی دعا کی ہے تاکہ دیگر ضروریات کے ساتھ طویل عرصے سے خشک حب ڈیم دوبارہ بھر جائے اور کراچی میں پانی کی قلت کم ہو سکے۔
تازہ ترین