• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے جے وی ایل اسکینڈل،اقبال زیڈاحمد کی درخواست پر نیب حکام سمیت دیگر کو 30جون تک نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے بیرون ملک جانے سے متعلق جے جے وی ایل اسکینڈل میں ملوث اقبال زیڈاحمد کی درخواست پر نیب حکام سمیت دیگر مدعاعلہیان کو 30جون تک نوٹس جاری کردیے ہیں ۔ درخواست گزار نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کوگیس کمپنیوںسے معاہدے کے لیے بیرون ملک جانا ہے تاہم نیب میں کیس کی سماعت کی وجہ سے وہ بیرون ملک نہیں جاسکتے ہیں جبکہ انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے اور وہ واپس آکر اپنے مقدمات میں پیش ہوں گے۔
تازہ ترین