• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3104 ارب کا سالانہ ریونیو ٹارگٹ ایف بی آر نے کم نہیں کرایا، چیئرمین نثار محمد

اسلام آباد ( حنیف  خالد ) ایف بی آر کے چیئرمین نثار محمد خان نے کہا ہے کہ مالی سال 2015-16 کےلئے3104ارب روپے کا سالانہ ریونیو ٹارگٹ  مقرر کیا گیا ہم نے اس سالانہ ہدف میں ڈائون ورڈ ریویژن (DOWNWARD REVISION) نہیں کرائی گئی میری مراد  ہے کہ3104 ارب روپے کے سالانہ ریونیو ٹارگٹ کو ماضی کی طرح کم نہیں کرایا گیا ہم بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ 3104 ارب روپے کا یہ بے حد مشکل سالانہ ہدف  پورا کرلیں کافی سالوں بعد ایف بی آر نے میزانیاتی ریونیو ٹارگٹ کو کم نہیں کرنے کو کہا ایف بی آر اور اس کی فیلڈ فارمیشنیں دن رات کوشش کر رہے ہیں کہ  3104 ارب  کا ٹارگٹ  حاصل کرکے ملک وقوم کی خدمت کریں۔ چیئرمین نثار محمد خان ایف بی آر  ہیڈ کوارٹر ز کے اپنے آفس میں جنگ کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا ہماری تو بس کوشش  ہے ہم اللہ سے  پرُامید ہیں کہ میری اور میری ٹیم کی دیانتدانہ محنت کاوش رنگ لائے گی۔ نوازشریف دور حکومت کے تیسرے سال کے اختتام پر ایف بی آر نے رواں مالی سال کے 363 دنوں میںکل تک 2933 ارب روپے کا نیٹ ریونیو جمع کرلیا ہے جس کی نظیر ایف بی آر تاریخ  میں نہیں ملتی یہ ریونیو گزشتہ مالی سال کے پہلے 363 دنوں کی ٹیکس وصولیوں سے 20  فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال  2014- 15 میں یکم جولائی 2014 سے لے کر 28 جون 2015 تک  2451 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا تھا اس طرح ایف بی آر نے   حالیہ363 دنوں میں گزشتہ مالی سال کے ان  ہی دنوں کے مقابلے میں 482 ارب روپے  زیادہ محصولات  وسول کرکے ایک قابل قدر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ پاکستانی معیشت کی سالانہ شرح نمو چار فیصد  اور افراط زر کی اعلان کردہ سالانہ شرح3 فیصد ہے، اس تناسب سےایف بی آر کے ریونیو کی گروتھ کی شرح10 فیصد ہوئی تھی مگر وزیر خزانہ  ریونیو اقتصادی امور شماریات نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر خان چیئرمین ایف بی آر  نثار محمد خان ممبر آپریشنز ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر محمد ارشاد  ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی رحمت اللہ وزیر ممبر کسٹم ناصر مسرور ملک اور ان کی ٹیموں کی سرتوڑ کاوشوں سے ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں بھی 20 فیصد بڑھ گئی ہیں۔ ایف بی آر نے عشروں سے  363 دنوں میں 2451 ارب روپے کا ریونیو  اکٹھا نہیں کیا۔ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ 28 دنوں میں ایف بی آر نے  1115 ارب روپے کا انکم ٹیکس 13.4 ارب  روپے کا سیلز ٹیکس 388 ارب روپے کی کسٹم ڈیوٹی 180 ارب کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کردکھائی ہے، صرف 28 جون ( منگل)  2016 کے ایک دن میں ایف بی آر نے 21 ارب 13 کروڑ  روپے کے ٹیکس وصول کرلئے ہیں، جب کہ28 جون 2015 کو چونکہ اتوار تھا اس لئے اس روز 2 کروڑ 80 لاکھ کا ٹیکس جمع ہوا تھا  ۔ یکم جون  2016 سے 28 جون 2016 تک کے 28 دنوں میں ایف بی آر 288 ارب 54 کروڑ کا ریونیو جمع کیا۔یکم جون 2015 سے 28 جون 2015 کے 28 یوم میں 260 ارب 78 کروڑ اکٹھا ہوا تھا اس طرح ایف بی آر کو  3104 ارب روپے کا پہاڑ جتنا اونچا ریونیو ٹارگٹ  پورا کرنے کے لئے آج اور کل171 ارب روپے جمع کرنے ہونگے۔ پچھلے مالی سال کے 29 جون کو ایف بی آر نے 36 ارب اور 30 جون 2015 کو 85 ارب ( دو یوم میں کل121 ارب ) روپے جمع کئے تھے۔ وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر خان نے وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات  و نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو یہ تخمینہ دیا ہے کہ اگر گزشتہ سال کے آخری دو دنوں میں ایف بی آر نے 121 ارب روپے جمع کئے تھے تو آج اور کل ( بدھ جمعرات) کے دو دنوں میں ایف بی آر فیلڈ فار میشنیں اور کسٹم کلکٹریٹس3104 کا سالانہ ریونیو ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے 171 ارب روپے کا آل ٹائم ریکارڈ ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیں گے۔
تازہ ترین