• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہدرہ ، جعلی مشروب تیار کرنیوالی 2فیکٹریاں پکڑی گئیں

لاہور (نیوز رپورٹر) ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے شاہدرہ کے علاقہ میں چھاپہ مار کر  جعلی مشروب تیار کرنے والی 2فیکٹریاں پکڑ لیں۔ ایف آئی اے حکام نے ہزاروں کی خالی بوتلیں، ڈھکن، ریپر اور دیگر سامان قبضہ میں لے کر دونوں فیکٹریوں کے مالکان کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہمدرد لیبارٹری نے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور ڈاکٹر عثمان انور کو تحریری شکایت کی تھی جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب بٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس نےکارروائی   کی ۔ ایف آئی اے حکام نے جی ٹی روڈ شاہدرہ میں واقع راجپوت پلاسٹک فیکٹری اور اس کے قریب واقع دوسری اے پوپٹ انڈسٹری کی خفیہ نگرانی کی ۔ ایف آئی اے حکام نے فیکٹری مالکان سے روح افزا کے 30 ہزار ڈھکن، ریپر خریدنے کے لئے فیکٹری مالکان کو رقوم کی ادائیگی بھی کی جب ان اشیاء کی ڈلیوری کی جانے تھی تو ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزموں کو رنگے ہاتھوں سامان سمیت گرفتار کرکے    انکے   خلاف  کاپی رائٹ ایکٹ 1962 کے تحت مقدمہ نمبر 83/16 درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔ ملزموں کو آج عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔
تازہ ترین