• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے ڈینگی ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(صباح نیوز) حکومت پاکستان نے ڈینگی ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دے دی، میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے ملٹی نیشنل کمپنی کو پاکستان میں ڈینگی ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دے دی اور ہنگامی بنیادو پر پاکستان میں دستیابی کی ہدایت کی ہے ڈینگی ویکسین کی درآمد کا فیصلہ وفاقی ڈرگ رجسٹریشن کے بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا ویکسین انجکشن کی صورت میں ہوگی اور متاثرہ افراد کو تین انجکشن لگائے جائیں گے۔
تازہ ترین