• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں اس سال ا مراض قلب کا اسپتال قائم ہوجائیگا، وزیر صحت

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبا ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ این آ ئی سی ایچ پر مریض بچو ں کا دبا ؤ کم کر نے کی کو ششیں کی جا رہی ہیں اور عید الفطر کے بعد گو رنمنٹ ہسپتا ل کو رنگی نمبر 5میں بچو ں کے علا ج کے لئے نر سر ی کا افتتا ح کیا جا ئے گا جبکہ نیو کرا چی ہسپتا ل میں جلد بچوں کی نر سر ی قا ئم کی جائے گی ۔یہ با ت  انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کی ۔ اجلا س میں ایم ایس کورنگی ہسپتا ل نمبر 5 ڈاکٹرز تو فیق احمد اور ایم ایس نیو کرا چی ہسپتا ل ڈاکٹر زما ن نے بھی شر کت کی ۔انہوں نے کہا کہ یہ با ت قا بل فخر ہے کہ این آئی سی ایچ میں خیبر پختو اہ ،پنجا ب اور بلو چستا ن سے بھی مریض آتے ہیں جو اس با ت کا ثبو ت ہے کہ سندھ میں علا ج و معا لجے کی بہتر سہو لیا ت دستیا ب ہیں انہو ں نے کہا کہ مریض بچوں کے بڑھتے ہو ئے دبا ؤ کو کم کر نے کے لئے کرا چی کے گرد و نوا ح میں بھی علا ج و معالجے کی بہترین سہولیا ت فرا ہم کر نے کی کو ششیں جا ر ی ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی میں روزا نہ صرف او پی ڈی مریضو ں میں سے تقریباََ 13اینجیو پلا سٹی کی جا تی ہیں جو ایک ریکا ر ڈ ہے جبکہ بچوں کے دل کے امرا ض کے علا ج کے لئے بھی علیحدہ سے وارڈ ز تعمیر کئے گئے ہیں اور تما م طبی سہو لیا ت بہت کم قیمت یا بالکل مفت فرا ہم کی جا تی ہیں ۔صوبا ئی وزیر صحت نے مزید بتا یا کہ اس سال حید ر آبا د میں دل کے امرا ض کے علا ج کے لئے انسٹیٹیو ٹ مکمل ہو جا ئے گا ۔اس کے بعد ان مریضو ں کو کرا چی آنے کی تکلیف نہیں اُٹھا نی پڑ ے گی جبکہ کو ریا کے تعا و ن سے سکھر میں بھی بچو ں کا ہسپتا ل قا ئم کیا جا رہا ہے ۔
تازہ ترین