• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیپاٹائٹس سے پاک سندھ پروگرام کی ماہانہ رپورٹ جاری

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ کے ہیپاٹائٹس سے پاک سندھ پروگرام کی جانب سے ماہ مئی 6 201ءکی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی تشخیص اور ویکسینیشن کے تقریباً31 خصوصی کیمپ لگائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں 75سے زائد مراکزمےں 16318 اور کیمپ کے ذریعے 9860افراد کو ہیپاٹائٹس بی سے بچاو کے ٹیکے لگائے گئے جبکہ 6134 افراد کے خون کے نمونے لیے گئے۔ اس طرح ماہ مئی 2016 ءمیں تقریباً 26178افراد کو ہیپاٹائٹس بی سے بچاو کے ٹیکے لگائے گئے۔ 
تازہ ترین