• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سامارو میں فری طبی کیمپ ، 16سو مریضوں کا معائنہ کیا گیا

سامارو( نامہ نگار)سامارو شہر کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں ینگ مالہی اتحاد سامارو کی جانب سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف بیماریوں کے ماہر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ آرگنائزرز کے مطابق فری کیمپ میں تحصیل بھر سے آئے سولہ سو سے زائد مریضوں کو طبی معائنہ اورمفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔اس موقع پر سامارو کی مشہور سیاسی وسماجی شخصیات جن میں سابق سٹی ناظم شکیل قائم خانی،جنرل کونسلر بابر خاصخیلی،سینئر صحافی ندیم نبی قائم خانی،صدر پریس کلب گلزار خاصخیلی ودیگر نے کیمپ کا دورہ کیا اور مفت طبی کیمپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ سامارو اور گردونواح میں سرکاری سطح پر علاج کی نامناسب سہولیات ،غربت کی زیادتی اور غریب عوام کو علاج کی بروقت سہولت میسر نہیں ہے ایسے میں مفت طبی کیمپ کے انعقاد کے زریعے علاقے کی عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی قابل تحسین قدم ہے۔
تازہ ترین