• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سمیت زیادہ تر اسلامی ممالک میں عید 6جولائی کو ہوگی،سعودی ماہرفلکیات

جدہ (جنگ نیوز)سعودی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں برس ماہ رمضان 30دن کا ہوگا اور بدھ 6؍ جولائی کو دنیا کے زیادہ تر اسلامی ممالک میں عید الفطر ہوگی۔ عرب یونین برائے فلکیات اور خلائی سائنس کے رکن ڈاکٹر خالد الذاق کا کہنا ہے کہ سعود ی عرب کو موسم بر سات میں رمضان دیکھنے کےلیے چار برس سے زیادہ عرصہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا ، رمضان آہستہ آہستہ چلچلاتی دھوپ والے مہینوں سے سردیوں کی جانب بڑھنا شروع ہوگیا ہے لیکن سردیوں کے آنے تک ابھی مزید 10برس لگیں گے۔ سعودی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد الذاق نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آنے والوں برسوں میں رمضان میں درجہ حرارت میں مناسب کمی آئے گی ، سات سال بعد پورا رمضان بہار کے موسم میں آئے گا ۔ 1441ہجری میں آپ رمضان کے ابتداء میں ٹھنڈے موسم کا مزا لے سکتے ہیں اور 1446ہجری میں پورا رمضان سردیوں میں آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تین سال تک رمضان گرم موسم میں آئے گا تاہم انہوں نے بتایا کہ درجہ حرارت میں بتدریج کمی آئے گی ، آئندہ سال رمضان میں درجہ حرارت کم ہوگا جبکہ 1439ہجری میں درجہ حرارت 1438ہجری کے مقابلے میں کم ہوگا۔ 
تازہ ترین