| |
Home Page
منگل 29 ذیقعدہ 1438ھ 22 اگست 2017ء
June 30, 2016 | 12:00 am
اپوزیشن نے حکومت کیخلاف تحریک کیلئے جولائی کے تیسرے ہفتے اجلاس طلب کر لیا

Todays Print

اسلام آباد  (رپورٹ:وقار ستی ) متحدہ اپوزیشن نے احتجاجی تحریک کیلئے عید کے بعد جولائی کے تیسرے ہفتے میں اجلاس طلب کر لیا ہے ۔اجلاس میں پارلیمنٹ سے باہر موجود سیاسی جماعتوں کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کی بھی شرکت یقینی بنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔جیونیوز کو اپوزیشن کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس اہم اجلاس میں پارلیمنٹ کے باہر کی سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائیگی ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں دو سیاسی جماعتوں اے این پی اور قومی وطن پارٹی کو وزیراعظم کے استعفے پر قائل کیا جائیگا، یہ  دعوی بھی کیا گیاہے کہ اجلاس میں عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کا بھی امکان ہے جس کیلئے اعتزاز احسن اور شاہ محمود قریشی کوششیں کر رہے ہیں ،اپوزیشن ذرا ئع  کے مطابق یہ فیصلہ ٹی او آرز پر حکومت نے اعلان کے باوجود کوئی رابطہ نہ کرنے کے پیش نظرکیا گیا ہے ۔