• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں دوسرے دن بھی دہشتگردی4ایف سی اہلکار شہید

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ)کوئٹہ میں دوسرے روز بھی دہشت گردی ‘ڈبل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی کے چار اہلکار شہیدجبکہ ایک راہگیر زخمی ہو گیا‘ فائرنگ کے باعث علاقے میں بھگدڑ مچ گئی ،حملہ آور پیدل فرار ہو گئے‘ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے جبکہ آئی جی ایف سی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا‘  واقعے کے بعد شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی‘نمازجنازہ کے بعد اہلکاروں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں‘ وزیر اعظم میاں نواز سمیت سیاسی ومذہبی رہنماؤں نے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔ پولیس کے مطابق بدھ کی شام چھ بجے ایف سی کے چار اہلکار نادرا آفس کے قریب گاڑی کی مرمت کروا رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد ان پر اندھا دھند فائرنگ کر تے ہوئے پیدل فرار ہو گئے‘ فائرنگ کے نتیجے میں حوالدار تنویر اور لانس نائیک محمد شریف موقع پر ہی شہید جبکہ لانس نائیک محمد عتیق ،سپاہی اول دراز اور ایک راہگیر شدید زخمی ہو گئے‘لاشو ں اور زخمیوں سول اسپتال پہنچایا جہاں لائس نائیک محمد عتیق اورسپاہی اول دراز بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہو گئے‘اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد میتیںغزہ بند لے جائی گئیں جہاں نماز جنازہ کے بعد میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔
تازہ ترین